اداکار ہ ریشم

رمضا ن المبارک میں عبادات کے ساتھ پسے ہوئے طبقات کا بھی سوچنا ہوگا ‘ ریشم

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکار ہ ریشم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتیں اور سعادتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے ، ہمیں بطور مسلمان عبادات کے ساتھ ساتھ پسے ہوئے طبقات کا بھی سوچنا ہوگا ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سے سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے ، یہ وہ طبقہ ہے جو بھوکا تو رہ لیتا ہے لیکن کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتا ، میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے اردگرد ایسے لوگوں پر نظر رکھیں اورکسی نہ کسی طرح خاموشی کے ساتھ انہیں امداد پہنچائیں تاکہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ میری صاحب ثروت شخصیات سے بھی اپیل ہے کہ وہ پسے ہوئے طبقات کو راشن کا اتنا سامان دیں جس سے وہ کم از کم ماہ سکون کے ساتھ گزارا کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کی گھر کی دہلیز پر فراہمی اچھا اقدام ہے تاہم اس میں اشیائے ضروریہ کی تعداد اور مقدار بڑھائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں