علامہ طاہر اشرفی

رمضان میں کوئی مسجد بند نہیں کریں گے: علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے حوالے سے کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کوئی مسجد بند نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد کھلی رہیں گی، جہاں نمازِ تراویح کی ادائیگی بھی ہو گی، تاہم کورونا وائرس کی وباء کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر سب کو عمل کرنا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ حکومت تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی ہوا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا چاہیئے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ فتویٰ بھی دیا گیا ہے کہ مخیّر حضرات خرید کر مستحق لوگوں کو ویکسین لگوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں