عاقب جاوید

رضوان کا سرفراز سے کوئی مقابلہ نہیں ،عاقب جاوید

لاہور (عکس آ ن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ون ڈے میں کبھی غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی۔ایک انٹرویومیں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ رضوان کی بہتر پرفارمنس ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں ہے، انہوں نے کبھی بھی ون ڈے میں غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی، اگر آپ رضوان کا اسٹرائیک ریٹ سرفراز کے اسٹرائیک ریٹ کے سامنے رکھ کر دیکھیں تو اس کا کوئی میچ نہیں۔

عاقب جاوید نے شان مسعود کو نائب کپتان بنائے جانے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے سیریز میں کچھ چیزیں بہت عجیب سی ہوئیں، پتا نہیں شان مسعود کو نائب کپتان کیوں اور کس نے بنا یا ، شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت کیا تھی، اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں