ربیع کے چارہ جات

ربیع کے چارہ جات کو نقصان دہ کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے زمینداروں اورکاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ربیع کا چارہ جات برسیم، لوسرن، جئی کو مختلف نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔

انہوں نےبتایاکہ کونپل کی مکھی کونپل میں داخل ہوکراسے نقصان پہنچاتی ہے جس سے کونپل سوکھ جاتی ہے اسی طرح لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی پتوں کوکھاکر چارہ کی فصل کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار پربرااثرپڑتاہے۔

انہوں نے کہا کہ سفید مکھی فصل کا رس چوستی ہے جس سے فصل پیلاہٹ کا شکارہوجاتی ہے جبکہ تھرپس کے بالغ اوربچے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے فصل کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان رساں کیڑوں کے بروقت انسدادکےلئے فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاردوست کیڑوں اور پرندوں کی حوصلہ افزائی کریں اور حملہ شدہ کھیتوں کے اردگردمناسب زہرکا دھوڑاکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں