رایااور سرسوں

رایااور سرسوں کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)ماہرین زراعت نے رایا اور سرسوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد میں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور سرسوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں ، تنے گل جاتے ہیں اور پھلیاں بننے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل پر جھلساؤ کی بیماری کے ممکنہ حملے سے پتوں ، ٹہنیوں ، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں اور ان بیماریوں کے شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سفید کنگھی پھولوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پھول بد شکل ہو جاتے ہیں ، بیج بننا بند اور پودوں کے متاثرہ حصوں میں سڑن پیدا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں