رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،کارروائی 3 اپریل تک ملتوی

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے کارروائی 3 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس کی سماعت کی ۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر رانا ثنااللہ اور دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی ۔عدالت کے طلب کرنے پر رانا ثنااللہ کے ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کوبتایا کہ ملزم اکرم میںکرونا وائرس کی علامات ہیںہیں اور آئیسولیشن وارڈ میں ہے۔ جج شاکر حسن نے استفسار کیا اس حوالے سے کوئی رپورٹ آئی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے ملزم اکرم کی ہسپتال داخلے کی دستاویز عدالت میں پیش کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے تک حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعا کی ۔عدالت نے کہا ٹھیک ہے ایک ہفتے بعد آپ آجائیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک ہفتے کی تاریخ کم ہے۔ جج شاکر حسن نے کہا کہ جب رانا ثنااللہ کیمرے پر جاتے ہیں تو کہتے ہیں ڈیڑھ سال تک کیس کا کچھ نہیں بنا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میںیہاں موجود ہوں اب کوئی ایسا نہیں کہے گا۔ عدالت نے مزید کارروائی 3 اپریل تک کاروائی ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں