قومی کرکٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی 28 جون کو انگلینڈ روانگی متوقع

لاہور(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم انگلش کھلاڑیوں سے سیریز کھیلنے کے لیے ممکنہ طور پر 28 جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی.

تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ 28جون کو قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی ممکن ہے، انگلش بورڈ کا جیٹ طیارہ 26 جون کو پہنچے گا،

حتمی شیڈول آئندہ ایک 2روز میں انگلش بورڈ جاری کرے گا۔22 جون کو کھلاڑیوں کے کروناٹیسٹ لاہور،کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم دوسرا، تیسرا ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی سیریز ساؤتھمپٹن میں کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز 28 اگست سے یکم ستمبر تک کھیلی جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا .

جس میں فواد عالم اور سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ نوجوان حیدر علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں