اسلام آباد ہائی کورٹ

دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز پر جلد فیصلے کیلئے پی ٹی آئی کی نئی درخواست

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی جانب سے دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کے جلد فیصلے کے لیے نئی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئہ رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے سے زیر سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیسز کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دیا جائے۔ سابق وزیر مملکت کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ ن لیگ ، پی پی پی و دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔

پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا ۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کو موقع دیا گیا کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف غلط رپورٹ کا سیاسی فائدہ اٹھائیں۔اس طرح کے حربے جمہوریت پر براہ راست حملہ ہے ۔ پی ٹی آئی اور اس کے ممبران کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ جمہوریت کے تحفظ کے لیے پٹیشن میں اٹھائے گئے اہم سوالات کا فیصلہ کیا جائے ۔ فرخ حبیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں