دیسی پالک

دیسی پالک عام کاشت کیلئے منظورشدہ اقسام ہے،ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ دیسی پالک عام کاشت کیلئے منظورشدہ اقسام ہے جس کے پتے موٹے چوڑے نرم اور رسیلے ہوتے ہیں اس کی پیداواری صلاحیت 35 ٹن فی ہیکٹر ہے اوریہ قسم بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت بھی رکھتی ہے’ آبپاش کے علاقوں میں جولائی’اگست میں کاشت کی ہوئی فصل 7کٹائیاں دینے کیساتھ ساتھ زیادہ پیداوار دیتی ہے اس کی کاشت کیلئے 15تا20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کاشت کریں’بوائی سے قبل ٹاپسن ایم یا امیڈیا کلوپرڈ2ملی گرام فی کلوگرام بیج کولگاکر کاشت کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ پالک کیلئے زرخیزمیرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو موزوں ہے’کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرنے کے بعد گوبرکی گلی سڑی کھاد12تا 15ٹن فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر 2دفعہ ہل اور سہاگہ چلاکر زمین میں ملادیں اور کھیت کو پانی لگا دیں وترآنے پر2دفعہ ہل اور سہاگہ چلاکردبادیں تاکہ جڑی بوٹیوں کے بیج اگ آئیں اور گوبرکی کھاد مزید گل سڑجائے ‘پالک کی کاشت کے لئے کھیت کا ہموار ہونا بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں