وزیر داخلہ

دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے، وزیر داخلہ

گلگت (عکس آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے۔ جمعہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد گلگت بلتستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر گلگت پہنچے تو ائیر پورٹ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل جی بی سکائوٹس ضیا الرحمن اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔ وزیر داخلہ (آج) ہفتہ کو ہنزہ بھی جائینگے۔ بعد ازاں وزیر داخلہ گلگت بلتستان سکائوٹس ہیڈکوارٹر پہنچے اس موقع پر وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو جی بی سکائوٹس کے متعلق بریفنگ دی گئی ْ۔

بریفنگ میں ڈائریکٹر جنرل جی بی سکائوٹس ضیا الرحمن بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ نے جی بی سکاوٹس کی گلگت بلتستان کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ سیاچن بارڈر پر سکائوٹس غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ گلگت بلتستان میں امن او امان کے حوالے سی جی بی سکاوٹس کا کردار قابل تحسین ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیامیر بھاشا ڈیم مکمل ہونے سے پاکستان کے پانی اور توانائی کے مسائل ختم ہوجائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں