شیری رحمن

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پارلیمان اور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آپریشن رد الفساد کے پانچ سال پورے ہونے پر پاک افواج کے شہداء کو سلام پیش کیا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آپریشن رد الفساد کی کامیابی میں پاک افواج کا خون شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں پاک افواج کے شہداء کو خراج پیش کرتی ہوں۔

شیری رحمن نے کہاکہ شہداء پاک افواج کے لواحقین کو سلام پیش کرتی ہوں، ہمیں پاکستان کو امن اور خوشحالی کی سرزمین بنانے کا عہد کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنا ہے، موجودہ دہشت گردی کے چیلینجز کو ہم سب نے مل کر نمٹنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خطے میں بھرتی ہوئی کشیدگی کو بھی سنبھالنا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پارلیمان اور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں