دھنیا کی بہترپیداوار

دھنیا کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ

قصور (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے دھنیا کی بہترپیداوار کے لئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار آبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امرکا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیونکہ اس سے دھنیا کی پیداواربری طرح متاثرہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرفصل کی بیجائی وترمیں کی گئی ہو تو فصل کے اگنے کے بعد 15 سے20روز تک پانی نہ دیاجائے اورجب پودے4سے 5انچ بڑے ہوجائیں تو ان کی چھدرائی کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پودے کا فاصلہ9سے 12انچ رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوو نماپاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو سے تین مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثراندازمیں زمین سے اپنی غذا حاصل کرکے بہتر پرورش پاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں