دھان کے کاشتکار

دھان کے کاشتکار ایک ایکڑ میں 9،9 انچ کے فاصلے پر پودوں کی تعداد1 لاکھ 60ہزاررکھیں،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ دھان کے کاشتکار 9،9 انچ کے فاصلے پر 2،2پودے لگاکر1 ایکڑ میں سوراخوں کی تعداد 80ہزار اور پودوں کی تعداد1 لاکھ 60ہزاررکھیں تاکہ اس با ر دھان کی بہترین پیداوار حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ چاول پاکستان کی تیسری بڑی اور اہم ترین فصل ہے جس کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 1.6 فیصد سے بھی زائدہے نیز چین ، بھارت، انڈونیشیاکے بعد پاکستان چاول پیداکرنیوالا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے لہذا دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ پانی کی کمی چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو کاشتکار محکمانہ سفارشات پر عمل کرتے ہیں انہیں فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل ہوتاہے نیز کھادوں کا بروقت استعمال بھی اشد ضروری ہے کیونکہ زنک اور بوران کی کمی چاول کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں