دھان

دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کی پنیری شیڈول کے تحت کھیتوں میں منتقل کریں

فیصل آباد (عکس آن لائن) دھان کے کاشتکاروں کو منظور شدہ اقسام کی پنیری ماہ جون و جولائی کے دوران مقررہ شیڈول کے تحت کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

اور کہاگیاہے کہ کاشتکار اری 6،کے ایس 282، کے ایس کے 133اور نایاب اری وغیرہ کی پنیری زیادہ سے زیادہ 7جولائی تک ،

سپر باسمتی کی پنیری زیادہ سے 20جولائی تک ، باسمتی 370، باستمی 383 ، باسمتی پاک ، باسمتی 2000اور باسمتی 515 وغیرہ کی پنیری یکم جولائی سے 20 جولائی کے درمیان کھیتوں میں منتقل کردیں.

تاکہ بروقت کاشت سے اچھی فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ باسمتی 198 کی قسم ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں میں یکم جولائی سے 15جولائی تک

اور شاہین باسمتی 15جولائی سے 31 جولائی تک کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید مشاورت یارہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں