دھان کی موٹی اقسام

دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20مئی سے شروع کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)کاشتکاروں کو اری6‘ کے ایس282‘کے ایس کے 133‘ نیاب اری9وغیرہ سمیت دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20مئی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار 20مئی سے قبل دھان کی کاشت نہ کریں جبکہ پنیری کی کاشت کے لئے صاف ستھرا اور صحتمندبیج استعمال کیاجائے اور بیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کے لئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہرضرور لگائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنےبتایا کہ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کو اگانے کے لئے موٹی اقسام کا بیج تریاکدہ کے طریقہ میں 6سے7کلوگرام ‘خشک طریقہ میں8سے 10کلوگرام اور راب کے طریقہ میں 12 سے 15کلوگرام بیج استعمال کیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دھان کی پنیری کی کاشت 20مئی سے پہلے شروع نہ کریں کیونکہ دھان کے تنے کی سنڈیاں موسم سرماکو مڈھوں میں سرمائی نیند سوکر گزارتی ہیں جبکہ اپریل اورشروع مئی میں کاشتہ دھان کی پنیری پر منتقل ہوکر اپنی نسل میں اضافہ کرتی ہیں اوربعدازاں دھان کی فصل پر حملہ آورہوکر نقصان کا باعث بنتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں