باسمتی اقسام

دھان کی باسمتی اقسام کی پنیری 25 جولائی تک منتقل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے دھان کی موٹی اقسام کی پنیری 8 جولائی تک جبکہ

باسمتی اقسام کی پنیری 25 جولائی تک منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کاشتکاروں کے نام پیغام میں

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے موٹی اقسام اری6،

کے ایس282،کے ایس کے133،نیاب اری،نیاب 2013،کے ایس کے434کی پنیری کی منتقلی ۱ٓج 8 جولائی

جبکہ باسمتی اقسام سپر گولڈ،سپر باسمتی2019 ،سپر باسمتی، سپرباسمتی515 ،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،پی

کے1121،ایرومیٹک نیاب،باسمتی2016 اور نور باسمتی کی منتقلی8 جولائی سے25جولائی تک کرلیں

اس کے علاوہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی پنیری کی منتقلی15جولائی سے31 جولائی تک منتقل کی

جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر باسمتی فائن اقسام پی کے386میں پنیری کی منتقلی8تا25 جولائی او

ر منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی منتقلی15جولائی تک مکمل کرلی جائے نیزمنتقلی کے وقت پنیری

کی عمر25سے35 دن ہونی چاہیے اوراگر لاب میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تواُن کے انسداد کیلئے بعد از اُگاؤ والی

محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہر سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹوکے کا حملہ معاشی نقصان کی

حد2ٹوکے فی نیٹ تک پہنچ جائے تو پنیری اور اس کے اردگرد کی وٹوں پر محکمہ زراعت کے

مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا دھوڑا کریں اورتنے کی سنڈی کا حملہ جب معاشی حد

یعنی0.5فیصد سوک تک پہنچ جائے تومحکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہر ڈالیں۔انہوں نے کہا

کہ کاشتکاریاد رکھیں کہ اگر کاشتہ پنیری کی حالت کمزور نظر آئے یا پتوں کا رنگ پیلا ہو تویوریا کھاد

بحساب250گرام یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ400گرام فی مرلہ لاب کی منتقلی سے10دن پہلے چھٹہ دیں اور

منتقلی لاب کیلئے کھیت کی تیاری کے وقت موٹی اقسام کیلئے بعد از گندم کاشتہ کھیت میں کھادوں کا استعمال

بحساب پونے دو بوری ڈی اے پی+ سوا بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ باسمتی اقسام کیلئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی+

ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ لاب کی منتقلی کے وقت پودوں کی تعداد80 ہزار

اور سوراخوں میں 1 لاکھ60 ہزار پودے فی ایکڑ رکھیں یعنی9انچ کے فاصلے پرفی سوراخ 2 پودے لگائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں