دھان

دھان کی باسمتی اقسام کی پنیری اکھاڑنے سے ایک دوروز قبل پنیری کو پانی لگانے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کودھان کی باسمتی اقسام کی پنیری اکھاڑنے سے ایک

دوروز قبل پنیری کو پانی لگانے کی ہدایت کی ہے ،

تاکہ زمین نرم ہونے کی وجہ سے پودے اکھاڑنے میں آسانی اور پنیری ٹوٹنے کا احتمال نہ رہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے کہ دھان کی فصل ریتلی زمینوں کے علاوہ شورزدہ اور

کلراٹھی زمینوں سمیت تمام اقسام کی زمینوں میں کاشت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنیری اکھاڑتے وقت بیماری یا سنڈیوں سے متاثرہ پودے وہیں تلف کردیئے جائیں.

اورپنیری کی منتقلی سے تین دن پہلے کھیت کو پانی دے کر دوہراہل بمعہ سہاگہ چلاکر کدوکیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں