اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو بیانیوں میں پھنسی اور دھنسی ن لیگ پھڑ پھڑا رہی ہے، والد کی تیمار داری کے لیے سب وہاں موجود ہیں تو پتا نہیں مریم بی بی نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں یا ڈاکٹر کی؟۔ ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے خود مدعی بن کر مشرف کے مقدمے کو خصوصی عدالت کے سپرد کیا اور اب چپ سادھ لی ہے۔مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ والد کی تیمار داری کے لیے سب وہاں موجود ہیں تو پتا نہیں مریم بی بی نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں یا ڈاکٹر کی؟۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا دامن صاف ہے تو وہ نیب کے سوالوں سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ ۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نیب کے نوٹس کو مشرف کیس کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس میں مزید 9 گواہان کے بیانات قلمبند
- شہباز کے پاس کچھ نہیں، نواز شریف سے بہتر مذاکرات ہوسکتے ہیں،فواد چوہدری
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
- ہم پر تشدد ہوا اور ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں؟،عمر ایوب
- زرتاج گل پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری