کورونا وائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری

نیو یارک (عکس آن لائن)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 12 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 64 لاکھ 86 ہزار 814 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 34 لاکھ 57 ہزار 853 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 57 لاکھ 85 ہزار 360 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 130 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 14 کروڑ 72 لاکھ 43 ہزار 601 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 3 ہزار 408 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 398 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 58 لاکھ 59 ہزار 561 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 7 ہزار 392 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 73 لاکھ 99 ہزار 429 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 95 ہزار 525 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 62 لاکھ 89 ہزار 290 مریض سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 527 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 76 ہزار 156 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 8 ہزار 437 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 81 ہزار 351 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 45 ہزار 840 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 51 لاکھ 69 ہزار 951 ہو چکے ہیں۔

وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 17 ہزار 739 ہو گئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 49 لاکھ 83 ہزار 845 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 710 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 57 ہزار 923 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 28 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 83 ہزار 476 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا وائرس 87 ہزار 852 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ موذی وباء کے 36 لاکھ 46 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سپین فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیاجہاں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 79 ہزار 620 ہوچکی ہیں جبکہ 36 لاکھ 36 ہزار 453 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 224 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 705 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آباد والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 954 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 7 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 88 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 712 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 6.43فیصد ہو گئی ہے۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 ہو گئی ہے، جبکہ کل کورونا مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں