ٹی بی

دنیا بھر میں ٹی بی سے بچائو کا عالمی دن کل منایا جائیگا

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹی بی(تپدق) سے بچائو کا عالمی دن (کل)24مارچ کو منایا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصدمہلک اور اچھوت مرض ٹی بی کی علامات،اس سے بچائو اور علاج اور پرہیز وغیرہ کے متعلق عوام میں شعور و آگہی بیدار کرنا ہے،

اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام شعبہ طب سے وابستہ ماہرین ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کریں گے اور اس مہلک لیکن قابل علاج مرض کی وجوہات،علامات،علاج،پرہیز اس کے تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں