دستانوں کی برآمدات

دستانوں کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 12.65 اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)فروری 2020ء کے دوران دستانوں کی برآمدات میں 12.65 اضفہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران دستانوں کی برآمدات کا حجم 7.26 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 6.44 ملین ڈالر تھا۔

اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران دستانوں کی قومی برآمدات میں 8 لاکھ 20 ہزار ڈالر یعنی 12.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں