قبلہ اول

درجنوں انتہا پسند یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

مقبوضہ بیت المقدس ( عکس آن لائن )قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصی میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر دھاووں کی قیادت اسرائیل کے انتہا پسند یہودی لیڈروں یہودا گلیک اور موشے ویگلن نے کی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 47 یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔

فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں