مونگ کی کاشت

دالوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے بہاریہ کماد میں بہاریہ مونگ کی کاشت کی جائے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن )زرعی ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دالوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے بہاریہ کماد میں بہاریہ مونگ کی کاشت کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ دالیں سستے داموں 20سے 25فیصد تک پروٹین اور لحمیات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہےں غذائیت کے اعتبار سے ہماری روزمرہ کی خوراک کو متوازن بنانے اور ملک کی آبادی میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر دالوں کی پیداوارمیں اضافہ بہت ضروری ہے۔

زرعی ماہرین زراعت نے کہا کہ بہاریہ کاشتہ کمادکی ابتدائی 60دن میں بڑھوتری کم ہوتی ہے اس لئے بہاریہ کمادمیں بہاریہ مونگ کی مخلوط کاشت کی جاسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں