دالوں

دالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والے زر مبادلہ کو بچانے کیلئے زیادہ رقبے پر ان کی کاشت یقینی بنانا ہو گی، محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ پاکستان دالوں کی 15 لاکھ ٹن سالانہ ضرورت کے برعکس ہرسال 10لاکھ ٹن دالیں پیداکررہاہے ،5لاکھ ٹن دالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا کثیر زر مبادلہ بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبےپر دالوں کی کاشت یقینی بنانا ہو گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے زیادہ سے زیادہ دالوں کی کاشت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اضافی دالیں پیداکرکے انہیں برآمد کرنے کے قابل بھی ہو سکے، پاکستان پانچ برس پہلے تک مونگ برآمد کر رہا تھا جبکہ آج اس کی درآمدکی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں