خیبر پختونخوا حکومت

خیبرپختونخوا میں کورونا کی روک تھام کےلئے ایمرجنسی نافذ ہے،ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

پشاور( عکس آن لائن ) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کی روک تھام کےلئے ایمرجنسی نافذ ہے،،وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، احتیاط ضروری ہے،صوبے میں 20ہسپتال متبادل کے طور پر تیار ہیں،صوبے میں تعلیمی ادارے اورہاسٹلز15روزتک بند ہیں،50سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاوَ روکنے کے لئے احتیاط کی اشد ضرور ت ہے،وباء کا پھیلاوَ روکنے کے لئے صحت کے تمام شعبے توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں،عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، احتیاط ضروری ہے،وائرس کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا کی روک تھام کے لئے ایمرجنسی نافذ ہے،صوبے میں 20ہسپتال متبادل کے طور پر تیار ہیں،صوبے میں تعلیمی ادارے اورہاسٹلز15روزتک بند ہیں،

50سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر پابندی عائد ہے، عوام کے لئے کروناسے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن شروع کی ہے،چین سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے،محکمہ صحت کے عملے کے لئے حفاظتی سامان دیاگیا ہے،صوبائی کابینہ کے فیصلے سے ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں