پولیو کیس

خیبرپختونخواہ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

پشاور(عکس آن لائن)خیبرپختونخواہ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 92 تک پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخواہ میں پولیو کا مزید ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 92 تک پہنچ گئی ہے۔ نیا کیس خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت سے رپورٹ ہوا ہے جہاں پر ایک سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ رواں سال کا پہلا کیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں