حسن مرتضیٰ

خواجہ سعد رفیق پیپلز پارٹی کو نہیں لندن بیٹھی قیادت کو مشورہ دیں ‘ حسن مرتضیٰ

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ (ن)لیگ چابی پر چلنے والا کھلونا نہ بنے سیاسی جماعت بنے، خواجہ سعد رفیق پیپلز پارٹی کو نہیں لندن بیٹھی قیادت کو مشورہ دیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے ،

ڈیل کرکے باہر جانے والے شہیدوں کی جماعت کو طعنے دیں، خدا کی قدرت ہے ، اگر بینظیر شہید اور صدر زرداری سہارا نہ دیتے تو (ن) لیگ تو ختم ہو چکی تھی ، اپنی فطرت کے مطابق (ن) لیگ اب اپنی محسن جماعت کو ڈس رہی ہے، ہلکے سے دبا ئوپر کئی کئی سال سیاست سے توبہ کرنے والے ہمیں سیاست نہ سکھائیں، خواجہ سعد رفیق بہکی بہکی باتیں چھوڑیں حقائق کا سامنا کریں ۔

انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ سندھ میں ایک بار پھر اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے، پہلے بھی مسترد شدہ ٹولے کے اتحاد میں (ن) لیگ رسوا ہی ہوئی تھی ، اب بھی یہ سب زیرو پلس زیرو پلس زیرو ہیں ، جیالے اب پنجاب میں (ن) لیگ کی دوڑیں لگوائیں گے، تحریک انصاف اور (ن) لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں ، نئے لاڈلے کی جگہ پرانے لاڈلے نے لے لی ، پیپلزپارٹی نے پرانے لاڈلے کا مقابلہ کیا نئے کو گھر بھیجا ، اب پرانا لاڈلا آئے ، یہ گھوڑا اور یہ گھوڑے کا میدان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں