عثمان ڈار

خواجہ آصف کے وزی راعظم اور عثمان ڈار پر الزامات ، معاون خصوصی نے اسپیکر کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) لیگی رہنماء خواجہ آصف کے وزیراعظم عمران خان اور عثمان ڈار پر سنگین الزامات،معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا ۔ خط میں خواجہ آصف کے الزامات کی تحقیق کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ خط میںکہاگیاکہ خواجہ آصف نے وزیراعظم عمران خان اور مجھ پر جانی نقصان پہنچانے کا سنگین الزام عائد کیا ہے،کہا گیا وزیراعظم کے احکامات پر انہیں جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔خط میں کہاگیاکہ خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت مفروضوں اور ان کی ذہنی اختراع پر مبنی ہیں، گھٹیا الزامات کی واضح طور پر تردید کر چکا ہوں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ یہ الزامات وزیراعظم عمران خان اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، الزامات اس قدر سنگین ہیں کہ ان میں جانی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر قومی اسمبلی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے، کمیٹی کو خواجہ آصف سے الزامات کی تحقیقات کا مکمل اختیار دیا جائے۔عثمان ڈار نے مطالبہ کیاکہ کمیٹی خواجہ آصف سے الزامات کے ثبوت طلب کرے، ثبوت فراہم نہ کئے جانے کی صورت میں خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کاروائی کی جائے۔خط کے ساتھ خواجہ آصف کے سنگین الزامات پر مبنی ویڈیو کلپ بھی اسپیکر کو بھجوا دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں