شاہ محمود قریشی

خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تہران کے د ورے پرایرانی قیادت سے ملاقات کروں گا،

ایران کے موقف کوسمجھنے کی کوشش کی جائیگی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے، ایران نے حادثاتی طورپر یوکرائن کا طیارہ گرانے کااعتراف بھی کرلیا جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں۔انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سے ملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی موقف سامنے رکھوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں