ادارہ برائے شماریات

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن ) گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ

میں 41.63فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ

مالی سال میں جولائی تا مئی2019-20ء-04 کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 8.52 فیصد

جبکہ درآمدات میں 23.61فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 2019-20ء-04 کے دوران

برآمدات کا حجم 5.520ارب ڈالر کے مقابلہ میں5.050 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے۔دوسری جانب خدمات کے

شعبہ کی درآمدات بھی 23.61فیصد کی کمی سے مالی سال 2018-19ء-04 کے اسی عرصہ کے دوران

درآمدات10.146 ارب ڈالر کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 7.750 ارب ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔

پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی2019-20ء-04 کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی

خسارہ2.700 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جولائی تا مئی 2018-19 میں شعبہ کا تجارتی خسارہ 4.625 ارب ڈالر

رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 2019ء-04 کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء-04 کے پہلے گیارہ مہینوں

میں خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 41.63 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں