حیدر سلطان

حیدر سلطان کی عید الاضحی پر دو فلمیں نمائش کیلئے پیش کئے جانے کا امکا ن

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار حیدر سلطان کی عید الاضحی پر دو فلمیں نمائش کیلئے پیش کئے جانے کا امکا ن ہے ۔ ذرائع کے مطابق حیدر سلطان کی پنجابی فلم ” ببرا گجرا ” اور” اتھرا شیر ” کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اس کے باقی مراحل مکمل کئے جارہے ہیں اور قوی امید ہے کہ مذکورہ فلمیں عید الاضحی کے موقع پر پنجاب سرکٹ میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

حیدر سلطان نے دونوں فلموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے ۔مزید بتایاگیا ہے کہ حیدر سلطان کی اس کے علاوہ چار مزید فلمیں بھی نمائش کے لئے تیار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں