رضا ربانی

حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے، رضا ربانی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ نظریاتی اصول اور مساوات کیلئے ہے، لانگ مارچ حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار کیلئے ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ برسوں سے عوام کو دھوکہ دینے کے نتیجے میں وفاق کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں، حکومت نے معاشی خودمختاری کو بین الاقوامی مالیاتی سامراج کے سامنے گروی رکھ دیا ہے۔

رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بے وقعت اور جمہوری اداروں کو خطرات سے دو چار کردیا ہے، ملازمتوں سے چھانٹی کی وجہ سے محنت کش طبقے کو مالی طور پر مزید پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مختلف اداروں میں ضروری خدمات کا ایکٹ لاگو کرکے آزادانہ یونین سازی کا حق سلب کرلیا گیا ہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں طلبہ یونین کو بحال کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت 18ویں ترمیم کو رول بیک کرکے تاریخ کا رخ موڑنا چاہتی ہے، اگر صوبائی خودمختاری اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج وفاق کو بھگتنا پڑیں گے۔

رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت نے حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سنسر شپ نافذ کر دی ہے، موجودہ سینسر شپ فوجی آمریت کے ادوار سے بھی بدتر ہے، عامل صحافیوں پر تشدد، ملازمتوں سے برطرف اور لاپتہ کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں