شیری رحمان

حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیا میں سب سے کم ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاے کہ حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیا میں سب سے کم ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ کورونا کی سنگین صورتحال کے حوالے سے پاکستان اس وقت دنیا میں 7ویں نمبر پر ہے، مثبت کی شرح اب بھی 8.98 فیصدکے آس پاس ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت کی ویکسین مہم ابھی تک ایشیا میں سب سے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ہفتہ میں کورونا کی وجہ سے 980 افراد فوت ہوئے ہیں، پنجاب میں آکسیجن سلنڈروں کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ چینی، آٹا، پیٹرول، گندم مافیا کہ بعد اب آکسیجن مافیا بھی سرگرم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں آکسیجن مافیا نے آکسیجن کی ذخیرہ اندوزی کرنا شروع کر دی ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ کیا تباہی سرکار تب نوٹس لے گی جب معاملہ کنٹرول سے باہر ہوگا؟ ،حکومت کچھ تو عوام پر رحم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں