احسن اقبال

حکومت کی نااہلی کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوگئی،حکومت کی پنی نااہلی سے اقتدار کا خاتمہ ہوگا، احسن اقبال

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملکی معیشت تباہ ہوگئی،حکومت کی ا پنی نااہلی سے اقتدار کا خاتمہ ہوگا۔بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ خواجہ آصف کو بے بنیاد کیس میں گرفتار کیا گیا،

بدنیتی کے ساتھ خواجہ آصف کا کیس لاہور ریفر کیا گیا ہے،گرفتاریوں سے پی ڈی ایم کی تحریک کو کمزور کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم 300 کنال کے محل میں رہتا ہے،مجھ سے کم انکم ٹیکس دیتا ہے،عمران خان اپنے 300 کنال کے محل کو ڈیکلیئر بھی کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب یہ حکومت ظلم کی بنیاد پر برطرف ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاتھا کہ خواجہ آصف کے کیس میں کچھ بھی نہیں ،ظلم کے اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف، مفتاح اسماعیل، شاہد خاقان کو جیلوں میں رکھا گیا انہوںنے کہاکہ عمران خان قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریروں پر نالاں تھے،ان مقدمات سے ہمارے حوصلے ٹوٹے نہ ہی سیاست ٹھنڈی پڑی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں