ویکسینیشن

حکومت کا جمعرات سے 18 سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 3جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ این سی اوسی اجلاس میں جمعرات 3جون سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسینیشن کے لئے رجسٹریشن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ویکسین لگوانے کے تمام اہل افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا، ویکسین لگوانے کے لئے عوا، خود کو جلداز جلدرجسٹرڈ کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں