سراج الحق

حکومت کا امدادی رقم کی تقسیم کا طریقہ کار بالکل غلط ہے،سراج الحق

وہاڑی (عکس آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ امدادی رقم کی تقسیم کا جو طریقہ حکومت کی طرف سے اپنایاگیاہے وہ بالکل غلط ہے،حکومت کورونا وائرس سے بچاوکےلئے اپوزیشن سے ملکر نیشنل ایکشن پلان بنائے،مشکل وقت میں بھی حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی ہے اور اپنی انا سے باہر نہیں نکل رہی ہے، حکومت نے ایک دن ڈاکٹر کو سلام پیش کیا تو اگلے دن انہی ڈاکٹرز پر ڈنڈے بھی برسائے ، ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح بہت زیادہ اور خطرناک ہے حکومت فوری طور پر صحت ایمرجنسی نافذ کرے۔مرکزی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وہاڑی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سنٹرل جیل میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے حفاظتی سامان تقسیم کیا گیا جس میں سینی ٹائزر ،صابن ، حفاظتی کٹس سمیت دیگر حفاظتی سامان شامل تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نےکہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کے رضاکار جیلوں اور پولیس اسٹیشنز میں جاکر حفاظتی اسپرے کررہے ہیں، جماعت اسلامی 63کروڑ روپے سے زائد مالیت کا راشن 33لاکھ مستحق افراد میں تقسیم کرچکی ہے، الخدمت خواتین رضاکار بھی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں میں ایک ارب روپے کی امداد پہنچاچکی ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاو¿ کےلئے تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملکر نیشنل ایکشن پلان بنائے،

وزیراعظم عمران خان بڑےدل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود تمام سیاسی رہنماوں سے رابطہ کریں، اتنے مشکل وقت میں بھی حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی ہے اور اپنی انا سے باہر نہیں نکل رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت عاجزی اور خاکساری کی بجائے تکبر کا مظاہرہ کررہی ہے جسکا نقصان عوام کو بھگتنا پڑرہاہے، امدادی رقم کی تقسیم کا جو طریقہ حکومت کی طرف سے اپنایاگیاہے وہ بالکل غلط ہے، اس میں کورونا سے بچاو¿ کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیاجارہاہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک دن ڈاکٹر کو سلام پیش کیا تو اگلے دن انہی ڈاکٹرز پر ڈنڈے بھی برسائے جو قابل افسوس ہے، ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح بہت زیادہ اور خطرناک ہے حکومت فوری طور پر صحت ایمرجنسی نافذ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں