شیریں رحمان

حکومت جاتے جاتے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت جاتے جاتے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے لکھا کہ عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے، اس کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود یہ صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کر سکے، حکومت کے کرپشن اسکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کی پیدا کردہ بحران قوم کے لئے ضرور باعث پریشانی ہونگے۔ شیری رحمان کہا کہ ان کی بدانتظامی کی وجہ ملک میں مسلسل گیس کا بحران جاری ہے، نااہل حکومت نا سردیوں میں گیس فراہم کر سکتے ہیں نا ہی گرمیوں میں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں