احسن اقبال

حکومت آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے، احسن اقبال

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی ممبران نے عوام کی جیبوں میں ڈاکا مار کر جیبیں بھریں،آٹے اور چینی کے بحران کے پیچھے وزیراعظم کی ٹیم ہے ،حکومت آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں درد کا ٹیکا لگنے سے حوریں نظر آتی ہیں ،حکومت کی مہنگاہی کے ٹیکے لگائے عوام کو دن میں تارے نظر آنے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے،حکومتی ممبران نے عوام کی جیبوں میں ڈاکا مار کر جیبیں بھریں۔

انہوں نے کہاکہ آٹے اور چینی کے بحران کے پیچھے وزیراعظم کی ٹیم ہے،آٹے اور چینی بحران کے پیچھے وزیراعظم کی اے ٹی ایم مشین ہے،سپریم کورٹ آٹے بحران کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کس نے گندم باہر بھیجی،ٹدی دل کے حملے کی زمہ دار بھی موجود حکومت ہے،ٹڈی دل کے حملے پہلے بھی ہوتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال حکومت ٹڈی دل کو تلف کرنے میں ناکام ہوئی،ٹڈی دل کا حملہ پنجاب میں گندم کی فصل تباہ کردے گا،گندم کی فصل کم ہونے کی وجہ سے مزید مہنگائی ہوگی،حکومت کا ایک ہی نعرہ ہے میں نہیں چھوڑوں گا،معیشت کو پندرہ ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا،ہمیں جیلوں میں ڈالو لیکن عوام کیلئے کچھ کر لو،استعفیٰ وہ لوگ دیتے ہیں جن کا ضمیر ہوتا ہے،حکومت کا ہر شعبہ بیٹھ رہا ہے،ہر روز مہنگاہی بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں