حکومتی اتحاد

حکومتی اتحاد کے سربراہوں کا رابطہ، معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) حکومتی اتحادیوں کے سربراہوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ کے دوران معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نواز شریف اور آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا گیا ۔ اس دوران تینوں سیاسی رہنماوں کا موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔

اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، اس میں پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری جانب سیلابی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومتی اتحاد مشاورت سے فیصلے کرنے پر بھی بات کی گئی ہے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کو ریلیف دیا جانا بہت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم رابطے اور ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں