حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی کی بیٹے کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پروائرل

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی کی اپنے بیٹے مصطفی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انسٹاگرام پر نیمل خاور نے باپ بیٹے کے رشتے کو بیان کرتی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے، نیمل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں اْن کے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹا مصطفی دکھائی دے رہے ہیں۔نیمل کی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصطفی پرام میں ہیں اور حمزہ علی عباسی ہاتھ میں فیڈر لئے بیٹے کے پاس کھڑے ہیں جبکہ یہ دونوں باپ بیٹے سڑک پر موجود ہیں۔سابق اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘لائف لائنز’ یعنی اْنہوں نے حمزہ علی عباسی اور اپنے بیٹے کو اپنی زندگی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں