محمود عباس

حماس کے اقدامات فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے، محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ حماس کی پالیسیاں اور اقدامات فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمود عباس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے فون پر گفتگو میں کہا کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی پالیسیاں اور پروگرام فلسطینی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب صدر عباس نے اس طرح کے بیانات دیئے ہیں۔ یہ بیانات سات اکتوبر کے بعد غزہ کے محاذ پر شروع ہونے والی جنگ کے تناظر میں دئیے گئے ۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں اب تک 1500 اسرائیلی ہلاک جب کی تین ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں