حماس

حماس نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دیدیا

تل ابیب(عکس آن لائن)حماس نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کو کھوکھلا قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو ممبر اسامہ حمدان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی کھوکھلی دھمکیاں ہمارا موقف تبدیل نہیں کرسکتیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اسرائیل اپنے یرغمالیوں کو بزور طاقت رہا نہیں کرواسکتا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مخر کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا۔القسام بریگیڈ کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی۔ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینئر قیدیوں کو شامل کرنا ہوگا۔یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مخر کرنے پر اسرائیل نے حماس کو دھمکی دے دی اور کہا کہ حماس نصف شب تک یرغمالیوں کو رہا کرے یا حملوں کیلیے تیار ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں