حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

سندھ (عکس آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کون آیا ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال کوئی تفصیلات نہیں دی ہیں، ہمیں ابھی تک الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کہنا چاہتا ہوں، لوگوں کو اب عدلیہ سے اُمید ہے، آپ نے آرڈر کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی تقاریر نشر ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی تقاریر کا کب آرڈر کیا؟

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے پیمرا آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی تھی، میں سیدھا آدمی ہوں۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ رہنے دیں اِدھر اُدھر چلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں