وزیر اعظم

حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے موثر عوامی آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ماہ رمضان میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے تراویح براہ راست نشر کی جائیں گی تاکہ لوگ گھروں میں رہ کر بھی عبادت سر انجام دے سکیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے موثر عوامی آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔معاون خصوصی اطلاعات نےوزارت اطلاعات کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم خصوصا ماہ رمضان میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوام کو ترغیب دینے کے حوالے سے مرتب کی جانے والی حکمت عملی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔

معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ماہ رمضان میں پاکستان ٹیلی ویڑن کی جانب سے تراویح براہ راست نشر کی جائیں گی تاکہ لوگ گھروں میں رہ کر بھی عبادت سر انجام دے سکیں۔معاون خصوصی نے بتایا کہ علمائے کرام کے ساتھ طے پانے والے بیس نکاتی ایجنڈا کی تشہیر کا مناسب انتظام یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ نمازی مساجد میں از خود حفاظتی تدابیر اختیار کر سکیں۔

ملاقات میںکورونا وائرس کے تناظر میں میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔معاون خصوصی نے کورونا ہسپتالوں اور آیسولیشن مراکز کی کوریج کرنےوالے میڈیا ورکرز کو حفاظتی کٹس اور حفاظتی لباس وغیرہ کی فراہمی کے حوالے سے معاملات سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے موثر عوامی آگاہی مہم کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں