حج سیزن

حجاج کرام کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا گیا

ریاض(عکس آن لائن)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن کے لیے ہوائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی۔ وزارت نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا مقدس سفر کرنے والے مسافروں کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روک دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک انفوگرافک میں 4 اشیا کی نشاندہی کی ہے جو ہوائی جہاز میں سفر کرتے وقت ممنوع ہیں ۔ ان چیزوں میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کھلا مواد، بے تربیت اور پیک نہ کیا گیا مواد اور کپڑے میں لپٹا ہوا سامان شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں