حبا بخاری

حبا بخاری، آریز احمد کا نورمحل میں خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل

کراچی (عکس آن لائن) پاکستانی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے شوہر، اداکار آریز احمد کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔گزشتہ ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شادی کی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کے موقع پر بنائی گئی یہ خوبصورت تصویریں بہاولپور میں واقع تاریخی مقام نور محل کی ہیں۔

حبا بخاری اور آریز احمد کی اِن نئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جوڑا بھی قدیم روایتی نوابوں کے انداز میں سجا سنورا کھڑا ہے اور تاریخی مقام پر تصویریں بنوا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اِن تصویروں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں کی جانب سے حبا اور آریز احمد کو شادی کی مبارکباد سمیت دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں