جے ایس بینک

جے ایس بینک نے روزگاری فنانس سکیم کے تحت 10 ارب روپے سے زیادہ کے قرض فراہم کیے

اسلام آباد (عکس آن لائن) جے ایس بینک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی روزگاری فنانس سکیم کے تحت 10 ارب روپے سے

زیادہ کے قرض فراہم کیے ہیں۔ سکیم کا مقصد نجی شعبہ کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق سکیم کے تحت نجی شعبہ کو 119 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں.

جن کی مدد سے 1.18 ملین افراد کے روزگار کو تحفظ حاصل ہوا ہے۔ ایس بی پی نے اپریل 2020ء میں روزگر سکیم شروع کی تھی.

تاکہ نجی شعبہ کو 3 فیصد سالانہ کی کم تر شرح سود پر تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے مالی وسائل فراہم کئے جاسکیں۔

اس سکیم کا بنیادی مقصد نجی شعبہ کے لاکھوں کارکنوں کے روزگار کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔ یہ سکیم مختلف بینکوں کی جانب سے

شروع کی گئی تاہم بعض بینکوں نے قرضوں کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جے ایس بینک نے سٹیٹ بینک کی روزگار

سکیم کے تحت 30 جون 2020ء تک مختلف کمپنیوں کو 10.8 ارب روپے کے قرضے جاری کیے ہیں جس سے ایک لاکھ 4 ہزار 427

ملازمین کو کووڈ۔19 کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور ان کے روزگار کو تحفظ حاصل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں