حافظ حمد اللہ

جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجما ن حافظ حمد اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے والا مرد مجاہد عدالت حاضر ہو،اگر دامن صاف ہے گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کرو۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گرفتاری سے بچنے کے لئے خواتین اورکارکنوں کو عمران خان نے ڈھال بنایاہے، قانون پر عملداری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ ایک بزدل اور ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے جتھوں سے ریاستی پولیس کی تذلیل ریاست کی تذلیل ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگر یہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی ایک عام آدمی کرتا تو ان کو گھسیٹ گھسیٹ کے گرفتار کیاجاتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کہاں ہے آپ کا ایک پاکستان اور ایک قانون کا دعویٰ؟،آپ کا یہ کردار قانون سے کھلا بغاوت اور فساد ہے تم عدالت قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ٹائیگر کس بنیاد پر کہتے ہیں کہ ،،خان،،بہادر ہیں ،آج انقلابی خان نے بزدلی کی ایک مثالی تاریخ رقم کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں