جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ

جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے سے سامنے آنے والے نئے ثمرات

بیجنگ (عکس آن لائن) جکارتہ بانڈونگ ہائی اسپیڈ ریلوے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو ملک کے چوتھے بڑے شہر بانڈونگ سے جوڑتی ہے ۔اس ہائی اسپیڈ ریلوے کی لمبائی 142 کلومیٹر اور یہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق توقع ہے کہ 2023 تک یہ ریلوے مکمل ہوجائے گی اور باضابطہ فعال ہو جائے گی۔ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی تیز رفتار ریلوے ہوگی ۔یہ چین اور انڈونیشیا کے مابین تعاون کاایک منصوبہ ہے۔ چین نے انڈونیشیا کو ٹیکنالوجی منتقل کردی ہے تاکہ انڈونیشیا کو ہنر مند ہائی اسپیڈ ریلوے کارکنوں کو تربیت دینے میں مدد ملے. 2018 میں جکارتہ بانڈونگ ریلوے کی تعمیر کے باضابطہ آغاز کے بعد سے ، مجموعی طور پر 45،000 انڈونیشی ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔

بانڈونگ کے رہائشی آدی ایک مقامی کسان ہیں،یہ جاننے کے بعد کہ ان کے علاقے میں ریلوے کی تعمیر کے لئے مزدوروں کی ضرورت ہے، انہوں نے ریلوے تعمیراتی کارکن بننے کے لئے درخواست دی۔ آدی نے ذمہ داری سنبھالنے سے قبل باقاعدہ تکنیکی تربیت حاصل کی۔
آدی پرامید ہیں کہ یہ تیز رفتار ریلوے جلد از جلد مکمل ہوجائے گی ، انڈونیشیا کے عوام کو فوائد پہنچائے گی ، زیادہ تیز اور آرام دہ سفری سہولیات لائے گی ، اور اس تیز رفتار ریل کا دائرہ کار مزید دور علاقوں تک بڑھ سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں