سپرے

جڑی بوٹی مارزہروں کاسپرے اسوقت کیاجائے جب سورج پوری طرح چمک رہاہو، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جڑی بوٹی مارزہروں کے سپرے کےلئے 100 سے 120 لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کریں اور سپرے اسوقت کیاجائے جب سورج پوری طرح چمک رہاہونیز شبنم کے اثرات نظر آنے پر فصل پرسپرے نہ کیاجائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ سپرے سے قبل مشین کو اچھی طرح صاف کرکے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیاجائے اور خیال رکھاجائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اور نہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دوبار سپرے کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ تیز ہوا اور بارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریزکیاجائے سپرے کے بعد گوڈی یابارہیروکا بھی استعمال نہ کیاجائے ۔انہوں نے سپرے کے دوران کاشتکاروں کو منہ پر ماسک لگانے اور ہاتھوں پر دستانے پہننے کی بھی ہدایت کی تاکہ وہ زہروں کے مضراثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں